Skip to main content

Posts

تحریک صوبہ پوٹھوہار کا ایک اجلاس ملک عثمان حیدر کی رہائش گاہ منعقد ھوا

راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز)تحریک صوبہ پوٹھوہار کا ایک اہم اجلاس تحریک کے رہنما ملک عثمان حیدر کی رہائش گاہ پوٹھوار ہاؤس منعقد ہوا تحریک صوبہ پوٹھوہار نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں مورخہ 3 کو ریلی کا فیصلہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحریک صوبہ پوٹھوہار کی کور کمیٹی کا ایک اھم اجلاس اج پوٹھوہار ھاوس سکیم تھری میں منعقد ہوا جس کی میزبانی ملک عثمان حیدر نے کی۔اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نصراللہ خان جرال ۔راجہ شوکت محمود۔راجہ محمد اعجاز۔ملک فخر زمان عادل۔حافظ سجاد قمر۔ملک محمد جمیل۔راجہ ظہیر احمد سملالوی۔وسیم خٹک۔مظہر الحق۔خرم لطیف خان نے شرکت کی تمام ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ تحریک کو تیز کرنے کے لیے مورخہ 3 دسمبر بروز جمعرات پریس کلب راولپنڈی سے ایک ریلی نکالی جائے گی جو مری روڈ سے ھوتی ھوئ لیاقت باغ پر ختم ہو گی اس سلسلے میں کل سے پورے خطے میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔اور شہریوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی
Recent posts

یونین کونسل کوٹلہ کے عوام کی خدمت میرا مقصد حیات ھے راجہ وقاص

راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز ) امیدوار برائے جنرل کونسلر یونین کونسل کوٹلہ راجہ محمد وقاص نے کہا ھے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا ہے یونین کونسل کوٹلہ کی عوام کے پرزور مطالبہ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا انشاء اللہ میرے دروازے ہر وقت اپنے تمام ووٹرز کے لئے کھلے ھیں دن ھو یا رات میں عوامی خدمت کے لئے ھمہ وقت تیار رہتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع کہیں میرباز کے معززین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد شبیر چوہدری محمد ایوب و دیگر بھی موجود تھے اس وفد نے راجہ وقاص کو اپنی حمایت کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا انہوں نے کہا ھے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر یونین کونسل کوٹلہ کے تمام دیہات کے لئے یکساں طور پر ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات ایک کروں گا اور عوام کے اعتماد پر ھمیشہ پورا اتروں گا میرا مقصد حیات علاقے کی ترقی اور خوشحالی ھے

​سینیٹر ناصر بٹ اور سجاد خان کی محمد رضوان عباسی کی رہائش گاہ آمد،

 راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز) مسلم لیگی رہنماؤں سینیٹر ناصر بٹ اور سابق امیدوار قومی اسمبلی سجاد خان کی محمد رضوان عباسی ناظم سیاسی امور مرکزی جمعیت اہلحدیث شمالی پنجاب و ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کی رہائش گاہ آمد۔ ‎اس موقع پر سردار بشیر صدر مرکز المدینہ پیرودھائی و ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع راولپنڈی، سابق نائب ناظم یوسی7 محمد عبدالمالک عباسی ، مرزا منصور بیگ سینیئر نائب صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی، حافظ عبداللہ بٹ ، حافظ محمد مدنی یونس صاحب ناظم تبلیغ اہلحدیث یوتھ فورس ضلع راولپنڈی، قاری سردار اسامہ نصیر نائب ناظم تبلیغ اہلحدیث یوتھ فورس ضلع راولپنڈی اور سردار حماس سرفراز میڈیا کوآرڈینیٹر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع راولپنڈی بھی موجود تھے۔مرکزی جمعیت اہلحدیث مسلم لیگ ن کی پرانی اور درینہ اتحادی جماعت ہےمیاں محمد نواز شریف اور ساجد میر کا بہت گہرا اور درینہ تعلق تھا۔ ہر مشکل وقت میں بھی مرکزی جمعیت اہلحدیث مسلم لیگ ن کیساتھ کھڑی رہی ہے۔ لندن سے واپسی پر سب سےپہلےسینیٹر ناصر بٹ مرکزی جمعیت اہلحدی ضلع راولپنڈی کے مرکزی ضلعی دفتر مرکز المدینہ پیرودھائی راولپنڈی ...

راجہ محمد اقبال ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان کوٹلہ میں سپردِ خاک ا

 راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز) یونین کونسل تخت پڑی کے گاؤں کوٹلہ کی معروف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ محمد اقبال کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آن کے آبائی قبرستان کوٹلہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا نماز جنازہ پیر سید جابر شاہ صاحب نے پڑھائی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی یاد رہے کہ راجہ محمد اقبال راجہ شعیب اقبال راجہ رضوان اقبال اور راجہ یاسر اقبال کے والد جبکہ ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود بنگیال کے پھوپھی زاد بھائی اور راجہ نصیر راجہ فیض احمد راجہ گل زمان کے چچازاد بھائی تھے ان کے بھانجوں میں راجہ فیاض راجہ زاہد نواز راجہ عبد الواحد اور راجہ عرفان کے علاؤہ راجہ ثقلین (واپڈا) راجہ خلیل راجہ ذوالقرنین راجہ نوید راجہ کامران راجہ وسیم (آر ڈی اے)اور راجہ شامل ہیں راجہ اقبال کااپنے رفقاء کے ساتھ ساتھ حسن سلوک مثالی تھا ساری زندگی دوست احباب اور قریبی رشتہ داروں کے علاؤہ علاقے بھر کے باسیوں کے ساتھ خلوص محبت اور ایثار قابل ستائش تھا اور ان کا کردار باعث تقلید رہا سید جابر شاہ صاحب نے انکی مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائی

التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین کی اسلام آباد امد

 التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین جناب نظر آفریدی کراچی  سے تنظیمی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے  چیئرمین التمش فاؤنڈیشن کے اعزاز میں اسلام آباد میں   تقریب کا انعقاد وائس چیئرمین محمد سلیم خان نامزد کیا  اسلام آباد (بنگیال اردو نیوز) التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نظر آفریدی کی کراچی سے اسلام آباد آمد پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹی کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی   تقریب کے شرکاء سے خطاب کےدوران انہوں نے نمایاں سماجی شخصیت  محمد سلیم خان کو التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا وائس چیئرمین نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن  جاری کیا۔ اس پروقار  تقریب میں  محمد سلیم خان کو التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا وائس چیئرمین نامزد ھونے پر تنظیم کے عہدیداران اور کارکنان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محمد سلیم خان التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم ک...

مجلس عزاء یکم صفر المظفر کو ھوگی

 25ویں سالانہ مجلس عزاء و ماتم داری یکم صفر المظفر کو منعقد ھوگی ملک کے نامور علماء و ذاکرین عظام مجلس عزاء سے خطاب فرمائیں گے راولپنڈی(بنگیال اردونیوز) 25ویں سالانہ مجلس عزاء وماتم داری یکم صفر المظفر زیر انتظام سید سجاد حسین ترمذی برمکان گلشن زہراء گلی نمبر 36 بوقت آٹھ بجے شام منعقد ھو گی جس میں سوز و سلام سید رضا علی کاظمی کے علاوہ سید بوتراب عسکری استاد امیر اسلم جبکہ علامہ سید محسن علی نقوی خطاب فرمائیں گے بعد از مجلس شبیہہ علم پاک سرکار وفاحضرت غازی عباس علمدار کربلا  برآمد ھوگا اور ماتمی جلوس برآمد ھوگا جس میں مرکزی ماتمی تنظیم السجاد مغل آباد سالار حاجی راجہ فضل عباس اور زوار ماتمی سنگت سالار غلام مصطفیٰ شیشگر منھا بھائی نوحہ خوانی کی سعادت حاصل کریں گے جملہ مومنین و مومنات سے جوق در جوق شرکت کی استدعا کی گئی ہے

عاطف اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ھوا

 راولپنڈی(بنگیال اردو نیوز) کے نواحی علاقے روات میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی ٹیم پر اس وقت فائرنگ کر دی گئی جب وہ ایک انتہائی مطلوب سفاک ملزم کو نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم عاطف شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم عاطف نومبر 2024 میں تین سالہ معصوم بچے عرشمان کے اغواء، زیادتی اور قتل جیسے لرزہ خیز مقدمے میں گرفتار تھا۔ ملزم نے روات کے علاقے میں شادی کی تقریب سے بچے کو ٹافیوں کا لالچ دے کر اغواء کیا تھا، جبکہ تقریباً دو ماہ بعد ننھے عرشمان کی لاش روات کے نالے سے ملی تھی۔ یہ اندوہناک واقعہ علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنا تھا۔ سی سی ڈی ٹیم کو تفتیش سونپے جانے کے بعد پورے علاقے میں از سر نو چیکنگ کی گئی۔ 40 سے زائد مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ تفتیش کے دوران گرفتار ملزم عاطف نے نہ صرف بچے کے ساتھ زیادتی و قتل کا اعتراف کیا بلکہ دیگر بچوں کو بھی نشانہ بنانے کا انکشاف کر کے تفتیشی ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا۔ عاطف کو گرفتار کرنے اور اس سفاکانہ واردات کا سراغ لگانا راولپنڈ...